نماز مین رفع الیدین کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، اور اس سنت کے دفاع میں کئی محدثین نے مستقل کتب تصنیف کی ہین جن مین سرفہرست امام بخاری، امام محمد بن نصر المروزی، امام ابن القیم، امام زين الدين ابو حفص الشافعي وغیرہ ہیں.
اسی سلسلہ کی ایک کڑی (أربعة كتب كتب في رفع اليدين وعدم فساد الصلاۃ بہ) ہے۔
کافی عرصے سے اس کتاب کی تلاش میں تھا لیکن کسی جگہ دستیاب نہ تھی یہاں تک کہ گذشتہ سال جدہ معرض میں یہ کتاب نظر آئی اور وہاں اس کے صرف 4 ہی نسخے تھے میں نے موقع غنیمت جانا اور وہ تمام نسخے خرید لئے ، اسی دن معرض سے واپسی پہ ایک نسخہ حرم مکی میں ہی شیخنا الحبیب المحدث ارشاد الحق الاثری حفظہ اللہ کو دیا تو شیخ اس کتاب کو حاصل کر کے بھت خوش ہوئے ۔
پاکستان واپسی پہ اپنے دیرینہ دوست حسین احمد سلمہ اللہ کو بھی ایک نسخہ دیا اور ساتھ ہی اس خواہش کا اظھار کیا کہ وہ اس کتاب کو پاکستان میں بھی شائع کر دیں تا کہ علماء اور طلبہ کے لئے اس کتاب کا حصول آسان ہو جائے اللہ ان کو جزائے خیر دے انہوں نے اس کتاب کو بھتریں انداز میں مناسب قیمت پہ طبع کر دیا
اس کتاب مین اس مسئلہ (رفع الیدین) کے متعلق 4 مختلف رسائل جمع کئے گئے ہین جن کی تفصیل درج ذیل ہے
1) امیر کاتب الاتقانی الحنفی اور تقی الدین السبکی الشافعی کے درمیان ایک مجلس مین رفع الیدین کے مسئلہ پہ مناظرہ ہوا، جس کے چند ایام بعد امام سبکی نے ایک مختصر کتابچہ لکھا جس مین رفع الیدین کے متعلق احادیث کو جمع کیا اور یہ ثابت کیا کہ رفع الیدین نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ساتھ ہی امیر کاتب کا رد کیا۔
2) جس کے چند دن بعد امیر کاتب نے ایک تفصیلی کتاب تحریر کی جس میں مناظرہ کی روداد بھی لکھی اور امام سبکی کے ادلہ کا رد کرنے کی کوشش بھی کی اور حنفی کتب کے حوالہ جات سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ رفع الیدین کرنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے
3) اس كتاب مین شامل تیسرا رسالہ ابن عقیل شارح الفیہ ابن مالک کا ہے جس مین انہون نے امیر کاتب کے رسالے کا رد کیا اور رفع الیدین کا سنت ہونا ثابت کیا
4) اور چوتھا اور اخری رسالہ جمال الدین القونوی الحنفی کا ہے جنہون نے اپنے ہی ہم مسلک امیر کاتب کے رسالے کا رد کیا اور ان کے اس دعوی (فقہ حنفی کے مطابق نماز میں رفع الیدین کرنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے) کا رد کیا اور یہ ثابت کیا کہ حنفی فقہ کے مطابق فساد والا قول درست نہیں
اس کے علاوہ فاضل محقق کی جانب سے کتاب کے آخر 5 مفید مباحث کا اضافہ کیا گیا جو لائق مطالعہ ہیں
یہ کتاب انتھائی دلچسب اور مختلف ابحاث پر مشتمل ہے اور اس لائق ہے کہ اس مسلئہ سے دلچسپی رکھنے والا ہر قاری اس کا مطالعہ کرے۔
ابو عبداللہ عدنان السلفی
Reviews
There are no reviews yet.