امام مزی رحمہ اللہ نے اپنی مایہ ناز کتاب تہذیب الکمال مین کتب ستہ کے مصنفین کی کتب کے رجال کو حروف تھجی پہ ترتیب دیا اور ہر راوی کے شیوخ و تلامذہ کو ممکن حد تک جمع کر دیا، اس کے ساتھ ساتھ ہر راوی کے متعلق ائمہ جرح و تعدیل کے اقوال کو بھی جمع کر دیا، اس کتاب کو اللہ نے ایسی مقبولیت دی کے امام مزی کے بعد جس نے بھی رجال حدیث پہ کام کیا وہ اس کتاب کا محتاج رہا،
یہ کتاب مختلف مکتبات سے طبع ہوئی لیکن اس کا بہترین طبعہ وہ ہے جو شیخ بشار عواد کی تحقیق سے 35 جلدوں مین شائع ہوا
اس تحقیق میں شیخ بشار نے امام مزی پر بہت کچھ استدراک کیا یہاں تک کہ محدث مصر ابو اسحاق الحوینی حفظہ اللہ کہتے ہیں جب سے شیخ بشار کی تحقیق سے تہذیب الکمال چھپی اس نے مجھے بہت سی کتب سے مستغنی کر دیا
یہ کتاب حدیث کے ہر طالب علم کے لئے ایک مرجع کی حیثیت رکھتی ہے
اصل قیمت 62000
رعایتی قیمت 39000
Reviews
There are no reviews yet.