حدیث کی کتب مین صحیح بخاری کا جو مقام ہے وہ کسی سے مخفی نہین
اس عظیم کتاب کی شرح امت مسلمہ پہ قرض تھی، جس کو امام ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری کی صورت میں چکایا
فتح الباری کی مقبولیت کے پیش نظر بے شمار اور لاتعداد مکتبات نے اس کتاب کو شائع کیا.
اب تک کی طبعات مین اس کتاب کی سب سے عمدہ طبعہ موسسہ الرسالہ کا ایڈیشن ہے جس کی تحقیق شیخ شعیب الارناوط اور ان کے رفقاء نے کی
اس طبعہ کی خصوصیات
1) متن کی اصلاح پہ خصوصی توجہ دی گئی اور گذشتہ طبعات میں جو کثیر اغلاط تھیں ان کی تصحیح کی گی
2) مکمل کتاب کی مختصر تخریج کی گئی
3) جس مقام پہ امام ابن حجر کو وہم وغیرہ ہوا اس کی نشان دہی کی
4) جس مقام پہ کسی حدیث کی متعلق تصحیح و تضعیف مین محققين کو امام صاحب سے اختلاف ہوا تو وہاں اسے وجہ اختلاف کے ساتھ ذکر کیا
5) طبعہ سلفیہ کے جلد صفحات کا حوالہ باقی رکھا گیا
6) جہاں کسی جگہ امام صاحب شرح کے کسی دوسرے مقام کی طرف احالہ کرتے ہیں اس کی وضاحت کی
7) جہاں کسی مقام پہ عقدی مسائل مین تعلیق کی ضرورت محسوس کی تعلیق لگا اور شیخ ابن باز رحمہ اللہ کی عقیدے سے متعلق تعلیقات کو بھی شامل کیا
مختصرا یہ طبعہ فتح الباری کے طبعات مین سب سے عمدہ ہے
رعایتی قیمت 35000
Reviews
There are no reviews yet.